سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ماہ مقدس میں سعودی خاندان کے اوسط اخراجات میں کتنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس حوالے سے مارکیٹنگ اور خریداری پیٹرن کے ماہر احمد عجینہ نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سعودی خاندانوں کے اوسط اخراجات میں 40 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں احمد عجینہ نے کہا کہ ماہ مقدس شروع ہوتے ہی مختلف طبقات کی خریداری بڑھ جاتی ہے اور ہر طبقے کا رجحان مختلف ہوتا ہے تاہم مجموعی طور پر خریداری کا رجحان 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس حوالے سے کی گئی اپنی تحقیق کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے ماہر مارکیٹنگ نے کہا کہ ان تحقیق کے دوران 65 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی خریداری میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ سیزن اور دیگر رعایتی پیشکشوں کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔