پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجویز دیدی۔ مارجن میں اضافہ ایک ہی مرتبہ کے بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں ہو گا۔
مارجن میں اضافہ کی ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔ 4 مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے مارجن کیلئے کیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کو تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں پیٹرول پمپس کا سروے کیا۔ پیر تک 2 ہزار پیٹرول پمپس کا ڈیٹا جمع ہو جائے گا۔
پیر کو ڈیلرز کے مارجن سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں ملازمین کی طبی سہولت، تنخواہ اور اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔