بھارت کے فاسٹ بولر جسپرت بمرا کتنے دولت مند ہیں اور ان کا طرز زندگی کیسا ہے اس حوالے سے تفصیلاست سامنے آ گئی ہیں۔
بھارت کے اسپیڈ اسٹار جسپرت بمرا کا شمار بلو شرٹس کے موجودہ بہترین بولرز میں ہوتا ہے جو یارکرز کرانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں اور بھارت کی فتوحات میں ان کا اہم کردار ہے۔ اس وقت بھارتی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اپنی اسی باکمال کارکردگی کے باعث جسپریت بمرا بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ کتنے امیر ہیں اس حوالے سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 800 کروڑ ہے اور کرکٹ کے کھیل سے یہ 55 کروڑ روپے کماتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں 7 کروڑ دیا ہے جب کہ آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز انہیں ایک سیزن کھیلنے کیلیے 12 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرتی ہے۔ بمرا اس کے علاوہ مختلف برانڈز کے سفیر بھی ہیں جن کی تشہیر کے ذریعے بھی یہ کروڑوں روپے اپنے بینک بیلنس میں شامل کرتے ہیں۔
جہاں تک بات ہے ان کے طرز رہائش کی تو وہ احمد آباد کے جس بنگلے میں رہتے ہیں وہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
بھارتی اسپیڈ اسٹار کے پاس انتہائی قیمتی کار مرسڈیز مے بیک ایس 560 ہے جس کی قیمت 2 کروڑ انڈین روپے ہے۔