وفاقی وزیر توانائی نے مری اور گلیات میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بے تحاشہ کرایوں میں اضافے اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے تجویز پیش کر دی۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ حکومت سیزن میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر عملدرآمد کرائے اس سے لوگوں کارش کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے گزشتہ حکومتوں میں بھی سانحات ہوئے، سانحہ مری کی تحقیقات جاری ہیں، ملوث افراد کو سزادی جائےگی۔
حماداظہر نے کہا کہ مری میں برفباری کےوقت ایس اوپیز کو معطل کیاگیا شدید برفباری میں لائن مینوں کو کھمبوں پرچڑھایا گیا ناہموار راستوں کے باوجود بجلی کی بحالی کاعمل شروع کیاگیا مری میں گیس کی فراہمی میں بھی فوری اضافہ کیاگیا بجلی اور گیس کےعملےنےفوری اقدامات کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری 1890کے ڈھانچے پر چل رہا ہے اب مری کوضلع بنایا جائے مری کے ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائےگا گیس دستیابی کےلحاظ سےگیس کےنئےکنکشنزدیں گے کورونا کے دوران مستحق افراد کو سبسڈیز دی گئی ہیں پوائنٹ اسکورننگ کی بجائےمثبت بحث کی جانی چاہیے۔