خبردار! انڈوں کو فریج میں رکھتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں اندازہ تک نہیں ہوتا کہ وہ ٹھیک نہیں یا ہمارے لئے نقصان دہ ہیں، مگر ان کاموں کو کرنے کا مقصد کچھ نہیں ہوتا چونکہ ہم ہر ایک کو ایسا کرتے دیکھتے ہیں اسلئے کبھی سوچنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی، آج ہم آپ کو ایک انوکھی بات بتائیں گے جسے سن کر آپ حیران ہونگے۔

زیادہ تر ریفریجریٹرز میں دروازے کے ساتھ پلاسٹک ریک میں انڈے رکھنے کیلئے گول سوراخ بنے ہوتے ہیں اس لئے عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انڈے محفوظ کرنے کی یہ بہترین جگہ ہے۔

لیکن ماہرین نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ اس مقصد کیلئے فریج کے دروازے کے قریب بنی جگہ بد ترین ہوتی ہے،
جہاں آپ یہ سمجھ کرانڈے رکھتے ہیں کہ ایک طویل عرصے تک وہ خراب نہیں ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق فریج کا دروازہ ہی اس کا سب سے گرم حصہ ہوتا ہے اور اگر آپ یہاں انڈے محفو ظ کریں گے تو اندرونی حصے کے مقابلے میں وہ بہت جلد خراب ہوجائیں گے کیونکہ یہاں درجۂ حرارت میں انتہا درجے کااتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

انڈوں کو فریج میں رکھنے سے اس کی جلد خراب ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے، اس کے بر عکس کمرے میں رکھے انڈے زیادہ دنوں تک ٹھیک رہتے ہیں۔

آپ نے یہ محسوس کیا ہو گا کہ اگر آپ نے کبھی فریج میں رکھے انڈوں کو ابالا ہوگا تو ان کی جلد ٹوٹ جاتی ہے جبکہ اگر انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے ہوں اور انہیں ابالا جائے تو وہ اپنی اصلی حالت بر قرارکھتے ہیں۔اسکے علاوہ اگر فریج میں رکھے انڈوں سے آپ کیک بھی اچھا نہیں بنا سکتے کیوں کہ اس کے اندر کی سفیدی پھینٹنے میں بیحد مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

اسی لئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ انڈوں کو درمیانی شیلف کے مخصوص ڈبے میں رکھنا چاہئے تاکہ وہ درجۂ حرارت میں تبدیلی اور آلودگی سے متاثر نہ ہوں۔