ویسٹ انڈیز کو کیسے زیر کرنا ہے؟ کپتان کی حکمت عملی سامنے آگئی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آ گئی۔

پہلے میچ سے قبل ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم نے حکمت ‏عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیزکیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈرمیں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نےپی ایس ایل میں ‏پرفارم کیاہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز ‏اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گےانگلینڈکیخلاف کی گئی غلطیوں کو ‏نہیں دہرائیں گے ہماری فیلڈنگ کمزورتھی اس پربہت کام کیاہے۔