پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی قرار ، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کا ردعمل

عمران خان مذاکرات

اسلام آباد : انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے حکومت کے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلہ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے حکومت کے پابندی لے فیصلے کو غیر آئینی دے دیا۔

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے پابندی کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پارٹی ممبرزکےآئینی حق کی خلاف ورزی ہے اور جمہوری اقدارکیلئےبڑادھچکاہے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ پ پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ متفقہ فیصلہ دے چکی پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنےسے سیاسی افراتفری کےسواکچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت بڑھتےتشدداورتشددپسندی کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقدامات کرے۔