ہریتک روشن نے اننیا پانڈے کو کیا لقب دیا؟

ہریتک روشن نے اننیا پانڈے کو کیا لقب دیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن نے چنکی پانڈے کی بیٹی و نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کی پرفارمنس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے کو نیٹ فلکس پر 26 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم ’کھو گئے اہم کہاں‘ میں جلوہ گر ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہریتک روشن نے فلم میں اننیا پانڈے کی اداکاری کی تعریف کی اور انہیں ’اے اسٹار‘ کا لقب دیا۔

متعلقہ: ہریتک روشن کو خون میں لت پت دیکھ کر مداح پریشانی میں مبتلا

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہریتک روشن نے فلم سے لطف اندوز ہونے کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوری کاسٹ اور عملے کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔

ہریتک روشن نے لکھا کہ میں کچھ دن قبل ’کھو گئے اہم کہاں‘ دیکھی اور کافی لطف اندوز ہوا، اننیا آپ ایک اسٹار ہیں اور کیا زبردست پرفارمنس دکھائی ہے۔

ساتھ ہی سُپر اسٹار نے ہدایت کار ارجن ورائن کے کام کی بھی تعریف کی۔

اننیا پانڈے نے ہریتک روشن کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ جناب آپ نے مجھے خوش کر دیا، آپ کے محبت بھرے الفاظ اور داد دینے کا بہت شکریہ۔

’کھو گئے ہم کہاں‘ دوستی اور محبت کو تلاش کرنے والی کہانی ہے جس میں اننیا پانڈے اداکار سدھانت چترویدی اور آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں۔