ریتھک کی فائٹر کی تصویر ٹام کروز کی فلم کی کاپی قرار

ریتھک روشن

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی فائٹر کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک کی کاپی قرار دے دیا۔

بالی وڈ سپر اسٹار ریتھک روشن نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’فائٹر‘ کی ایک جھلک شیئر کی جسے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تصویر میں اداکار کا سیاہ عکس دیکھا جاسکتا ہے اور وہ دو فائٹر ایئر کرافٹ طیاروں کے درمیان کھڑے ہیں اور ایک طیارے پر انہوں نے اپنا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے ’فائٹر‘ کی تصویر کو ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز کی ’ٹاپ گن: میورک‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔

تصویر پوسٹ ہوتے ہی اداکار کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے یہ سوالات پوچھنا شروع کردیئے کہ کیا وہ ٹام کروز کی فلم کا ری میک بنانے جارہے ہیں۔

’فائٹر‘ میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے اور اسے 25 جنوری 2024 میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔