بھارتی اداکار پر امریکا میں چاقو سے حملہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امان دھالیوال امریکا میں چاقو حملے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار امان دھالیوال پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا جب وہ امریکا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کے دھڑ پر متعدد چوٹیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

SHOCKING! Punjabi Actor Aman Dhaliwal ATTACKED With Knife In US, Stabbed At Gym; He Is Critically Injured

یہ واقعہ امریکا کے 3685 گرینڈ اوکس میں واقع پلینیٹ فٹنس جم میں پیش آیا جبہ امان دھالیوال سے متعلق کہا جارہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

امان دھالیوال نے حملہ کرنے والے ملزم کو گرانے کی کوشش کی اور جم میں موجود دوسرے لوگ بھی ان کی مدد کو پہنچے۔

واضح رہے کہ امان دھالیوال پنجابی فلم انڈسٹری میں جانا پہچانا نام ہیں انہوں نے اکڑی پنجاب دی، آج دے رانجھے اور دیگر جیسے پروجیکٹ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بالی ووڈ میں وہ ریتھک روشن اور ایشوریا رائے کی فلم ’جودھا اکبر‘ میں شامل تھے۔