کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال شگاف پڑ گیا جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔
عبدالرحمان گوٹھ منگھوپیر ٹاون کی حدود میں پانچ سے چھ فٹ چوڑا شگاف علی الصبح پڑا۔ اطلاع ملنے پر چئیرمین منگھوپیر ٹاون اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
عملے نے حب ڈیم سے پانی کی فراہمی معطل کرنے کے اقدامات شروع کر دیے۔
چئیرمین منگھوپیر ٹاون علی نواز بروہی کے مطابق شگاف عبدالرحمان گوٹھ پل کے نیچے پڑا ہے، پانی کی آمد کا سلسلہ بند ہونے کے بعد شگاف پر کیا جائے گا۔
حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ، کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے متاثر ہوں گے۔