کراچی: حب چوکی کے قریب بس اور رکشے میں ٹکر کے باعث خاتون اور بچی سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حب چوکی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بس اور رکشے میں ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رکشہ میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ تیز رفتارمسافر بس نے رکشے اور موٹر سائیکلوں کو ٹکرماری تھی۔