ویڈیو: خطرناک اژدہا بچوں کی اسکول وین میں گھس آیا

اردگرد چھپکلی یا لال بیگ نظر آ جائے تو دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں تو تصور کریں کہ اگر اس کی جگہ خطرناک اژدہا ہو تو انسان کا ردعمل کیا ہوگا۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بچوں کی اسکول وین کے اندر خطرناک اژدہا گھس آیا جسے محکمہ جنگلات کی ٹیم نے طویل آپریشن کے بعد پکڑ لیا۔

خطرناک اژدہا کو ریان انٹرنیشنل اسکول کی وین سے اتوار کے روز پکڑا گیا۔ چھٹی کے باعث بچے اسکول میں موجود نہیں تھے۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم اسکول انتظامیہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی اور آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اژدہا نے ٹیم پر کئی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اژدہا وین کی نشستوں کے نیچے رینگ رہا ہے۔