کومودو ڈریگن اور اژدھے کی بقا کی خطرناک جنگ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کومودو ڈریگن اور اژدھے کو ایک دوسرے کے چنگل سے خود کو آزاد کرانے کی سرتوڑ کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
— Brutal Nature (@BrutaINature1) November 15, 2023
اس خون ریزی ویڈیو کو کمزور دل والے نہ ہی دیکھیں تو بہتر ہے، ویڈیو ممکنا طور پر ایک جنگل کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہت بڑے اژدھے نے خطرناک چھیکلی کی قسم( کومودو ڈریگن) کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس بقا کے مقابلے میں کرو یا مرو کی جنگ جاری ہے جس میں مصروف دونوں خطرناک جانور ہار ماننے کو تیار ہی نہیں ہے۔