خواتین کیساتھ نازیبا حرکات پر شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی

خواتین کیساتھ نازیبا حرکات پر شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک ہجوم آپس میں گتھم گتھا ہے۔

دراصل یہ ویڈیو بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کی ہے جہاں شادی کی تقریب میں اُس وقت مار پیٹ شروع ہوئی جب مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں موجود کچھ اوباش نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا نازیبا حرکات کیں جس پر خواتین نے شور مچانا شروع کر دیا۔

متعلقہ: شادی کی تقریب کے دوران خوفناک حادثہ پیش آگیا؛ ہلاکتیں

اس پر دو فریقین میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔ لوگوں کے آپس میں جھگڑنے کے باعث متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

ایک فریق نے اوباش نوجوانوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور بیان دیا کہ نشے میں دھت ملزمان نے تقریب میں موجود لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے چار ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔