شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حائمہ ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر رات اپنے لیے ایک محبت کا نوٹ چھوڑنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی، پیاری حمائمہ تم اتنی پیاری ہو۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔