حمیرا اصغر کی موت ، پڑوسیوں کا دل دہلا دینے والا انکشاف

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی

کراچی : ماڈل حمیرا اصغر علی کے پڑوسیوں نے دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا فلیٹ سے اکثر چیخوں کی آواز آتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹس سے ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ فیملی سےرابطہ کرنےکی کوشش کی توانہوں نے کہا ہم اس سے رابطے میں نہیں تھے، فیملی کی جانب سے رابطہ نہ کیا گیا تو پولیس خودقانونی کارروائی کرے گی۔

مہزور علی کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کریں گے۔

مزید پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

انھوں نے بتایا کہ پڑوسیوں سے بات ہوئی تو پتہ چلا فلیٹ سے اکثر چیخوں کی آواز آتی تھی، ایسا لگتا تھا کہ حمیرا اصغر ڈپریشن میں تھی یا موت کی کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے تاہم کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حمیرا اصغر علی 2018 سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھی، ان کا 2019 میں ایگری منٹ ختم ہوا تو وہ ری ایگری منٹ کیلئےگئی لیکن مالک نے ایگری منٹ دوبارہ کرنے سے منع کیا تو حمیرا عدالت چلی گئی، وہ عدالت جانے کے بعد کئی سال تک مالک کو کرایہ دیتی رہی۔

حمیرا اصغر کیس – Humaira Asghar Ali

انھوں نے مزید بتایا کہ حمیرااصغر علی نے 2024 میں کرایہ دینا بند کردیا تھا، جس کے بعد مالک نے عدالت سے رجوع کیا تو فلیٹ خالی کرانے کے احکامات ملے، عدالتی بیلف کی جانب سے صورتحال دیکھ کر پولیس کو قانونی کارروائی سے روکا گیا، عدالتی بیلف کی جانب سے کہا گیا کل فلیٹ ڈی سیل کرکے پولیس اپنی کارروائی کرے۔