حمیرا اصغر کے فلیٹ میں جاتے ہی بھائی نے کیا دیکھا؟

حمیرا اصغر کیس

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید نے فلیٹ سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید نے کہا کہ بہن کے اپارٹمنٹ کو کراس کرتے ہیں تو چھوٹی سی لابی ہے ایک لیفٹ سائیڈ پر دروازہ ہے اور دوسری سائیڈ پر حمیرا کے اپارٹمنٹ کا دروازہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انویسٹی گیشن ٹیم سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پچھلا دروازہ کھلا تھا، جس نے بھی کام کیا ہے بڑی پلاننگ سے کیا ہے دروازہ کھلا رہا تاکہ وینٹی لیشن ہوتی رہے، ٹیرس والا ایریا اوپن تھا جس کی وجہ سے بدبو نہیں پھیلی۔

بھائی نے کہا کہ لگ یہی رہا ہے کہ پوری پلاننگ سے قتل کیا گیا ہے، جو مالک مکان ہے اس سے موبائل فون کا ڈیٹا لیا جائے، وہ کب سے کراچی میں رہ رہا ہے اور بلڈنگ اس کی ملکیت کب سے ہے۔

حمیرا کے بھائی کے مطابق میں پہلی مرتبہ کراچی گیا ہوں جب بہن کا انتقال ہوا ہے، والدہ سے کہا تھا کہ بہن سے پوچھیں کراچی میں کس جگہ رہتی ہیں، تو بہن نے کہا تھا کہ میں اپنی حفاظت کرنا جانتی ہوں۔

حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

نوید کے مطابق والدہ نے آخری فون کال میں پوچھا تھا کہ ایڈریس وغیرہ بتاؤ لیکن اس نے پھر بھی نہیں بتایا تھا۔

اداکارہ کے بھائی نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ یہ چیک کریں کہ وہ باہر کسی کے ساتھ جاتی تھی اور کون ساتھ تھا، 90 فیصد خدشات ہیں کہ بہن کو قتل کیا گیا ہے، ہمارا بہن سے ریلیشن ٹھیک تھا کم ملاقات ہوتی تھی، شروع میں شوبز میں جانے سے مسئلہ تھا اس کے بات وہ سیٹلڈ ہوگئی تو پھر کوئی اعتراض نہٰں تھا۔

حمیرا اصغر کے بھائی نے کہا کہ اپارٹمنٹ میں کچھ پینٹنگز موجود تھیں کچھ ایسا نظر نہیں آیا، پرفیوم، بیگز موجود تھے، اس نے کبھی پیسے نہیں مانگے، اسے اپنے کیریئر سے محبت تھی،

پس منظر

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

اداکارہ و ماڈل تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز ہیں اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔