اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ حمیرا اصغر کی خبر میں نے دیکھی ہے اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہماری انڈسٹری کی لڑکی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ جدوجہد کررہی تھی، اکیلی رہتی تھی، انڈسٹری میں کام کرنے کی کوشش کی، ماڈلنگ کرتی تھی تھوڑی بعد اداکاری بھی کی ہے۔
یہ پڑھیں: حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد
نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے حمیرا جیسی لڑکی کے لیے یہ اس لیے نہیں کہ وہ ہماری انڈسٹری میں ہے کیونکہ ایسی اور بہت سی لڑکیاں ہوں گی جو کہ فیملی سپورٹ کے بغیر اور تعلیم کی کمی کے باعث انہیں مواقع نہیں ملتے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ ایسی لڑکیاں جدوجہد کرتی ہیں جو آسان نہیں ہے خاص طور پر آج کے زمانے میں جدوجہد کرنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ تمام لڑکیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی زندگی کو کنٹرول کریں اور اپنی فیملی، دوستوں سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔