کراچی: حمیرا اصغر کے گھر والوں نے اداکارہ کی لاش لینے کےلیے پولیس سے رابطہ کرلیا، بہنوئی نے گزری پولیس سے رابطہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سے ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، بظاہر اداکارہ کے گھر والے ان کی لاش لینے کےلیے راضی ہوگئے ہیں، حمیرا اصغر علی کے بہنوئی کی جانب سے گزری پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ رابطہ کرنے والے شخص نے خود کو حمیرا کا بہنوئی بتایا، حمیرا اصغر کے بہنوئی نے کہا کہ وہ پولیس سے ملنا چاہتے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس نے بہنوئی کو کسی خونی رشتے کےساتھ آنے کا بولا ہے، متوفیہ کی لاش صرف خونی رشتے کو ہی دی جائیگی۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی فلیٹ سے لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی تھی جب پتا چلا تھا کہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی ہے۔
فلیٹ میں کہیں پر بھی تازہ خون کے نشانات نہیں ملے، لاش اتنی پرانی تھی کہ گھٹنوں کے جوڑ بھی گلنا شروع ہوگئے تھے، لیڈی میڈی کو لیگل افسر کی جانب سے ابتدائی رپوٹ تیار کرلی گئی ہے۔
اداکارہ نے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا تھا، کے الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر کے آخر میں بجلی کاٹ دی گئی تھی، حمیرا اصغر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، انہوں نے آخری مرتبہ مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/humaira-asghars-initial-autopsy-report/