انسانی حقوق عدالت کا روس کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا

یورپی انسانی حقوق عدالت نے روس کو عالمی قانون کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیدیا، بچوں کے اغوا سمیت متعدد انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ یورپی عدالت نے روس کو یوکرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے، اپنے فیصلے میں یورپی عدالت نے کہا کہ ملائیشین پرواز ایم ایچ 17 روسی میزائل سے گرائی گئی تھی،ملائیشین پرواز ایم ایچ 17 میں 298 افراد ہلاک ہوئےتھے۔

روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیرقبضہ علاقے سے میزائل فائر ہوا تھا، بچوں کے اغوا سمیت متعدد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روس کو موردِالزام ٹھہرایا گیا۔

یورپی عدالت نے روس کے خلاف اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ روس پر یوکرین پر حملے کے بعد ہزاروں افراد نے مقدمات دائر کیے ہیں۔

دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ بھی روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں کیوں کہ وہ صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہیں

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خوش نہیں ہوں، روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہوں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں، ہم نے یوکرینیوں کو اب تک کے بہترین ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/russia-drone-attack-ukraine-trump-putin/