امریکی صدر الیکشن سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے

امریکی صدر جوبائیڈن کے لئے الیکشن سے قبل بری خبر سامنے آگئی، بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے کیخلاف اسلحہ کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، استغاثہ نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غلط بیانی کے شواہدپیش کردیے۔ جیوری نے فیصلے کیلئے شواہد اور گواہوں کے بیانات پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ صدربائیڈن کی انتخابی مہم بیٹے کے مقدمے سے متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ہنٹربائیڈن نے الزامات مسترد کردیے ہیں، مقدمے کو انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی ہنٹربائیڈن نے غیرقانونی طور اسلحہ خریدا تھا، مقدمے میں درج 3 الزامات میں 25 برس قید سنائی جاسکتی ہے۔

جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی اسرائیلی بمباری جاری، مزید 8 فلسطینی شہید

امریکا میں پہلی بار صدارت کے دوران بیٹے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے، ہنٹربائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت 5 ستمبر کو ہوگی، دونوں کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کو ٹرمپ نے لگایا تھا۔