کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں گھر سے پسند کی شادی کرنے والے میاں، بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گھر کے اندر سے لڑکا اور لڑکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں سلطان آباد میں چھپ کر رہ رہے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت عادل اور لڑکی کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔