طلاق مانگنے پر خاوند کا دوسری بیوی پر حملہ، لہو لہان کر دیا

دیر سے گھر آنے پر کیوں ڈانٹا؟ شوہر نے بیوی کی جان لے لی

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں طلاق مانگنے پر خاوند نے چھری کے وار کر کے دوسری بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔

تحصیل سمندری میں واقع چک 212 کے رہائشی افتخار نے پہلی شادی چھپا کر دو بچوں کی ماں مطلقہ ریحانہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

افتخار اکثر کئی روز تک گھر سے غائب ہو جاتا اور خرچہ نہیں دیتا تھا۔ جمعہ کی صبح گھر واپس آنے پر ریحانہ نے طلاق دینے کا مطالبہ کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا۔

ملزم دوسری بیوی کے پیٹ اور بازو پر چھری سے وار کر کے فرار ہوگیا۔ شدید زخمی ریحانہ کو رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا میں طبی امداد فراہم کر کے سول اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ مرید والا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔