پنجاب میں بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر شوہر نے خودکشی کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں ناراض بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نواحی گاؤں میں 40 سالہ امجد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
پولیس حکام کے مطابق امجد بیوی کو لانے کے لیے سسرال گیا تھا، متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق لواحقین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقہ میں لڑکے نے شادی نہ ہونےکی بنا پر لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کی قاتل نے لڑکی سے شادی نہ ہونے کی بنا پر قتل کیا۔