کراچی میں شوہر نے بےرحمانہ اقدام اٹھاتے ہوئے بیوی کی ناک کاٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ منگھوپیر گل آباد گوٹھ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران شوہر نے غصے میں بیوی کی ناک کاٹ دی۔
واقعےکا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق شوہر نےکاروکاری کا الزام لگا کر ناک کاٹی، لڑکی کی ناک اس کےشوہراسماعیل نےبھائیوں کیساتھ مل کر کاٹی۔
پولیس نےلڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئےچھاپےجاری ہیں۔ پولیس نے واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں اور بیانات قلمبند کیے ہیں۔