جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

جھگڑا ہمیشہ توتکار سے شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات اتنا بڑھ جاتا ہے کہ پورا ہنستا بستا گھرانہ ہی اجڑ جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ دلخراش واقعہ شیخوپور کے غلہ منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے جھگڑے کے بعد غصے میں بے قابو ہوکر بیوی اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو عملے نے لاشوں کو زخمی ملزم کو قریب اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مقتولین اور ملزم کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/poverty-stricken-father-drank-poison-along-with-his-three-young-children/

واضح رہے کہ پنجاب کے ہی علاقے فیصل آباد میں غربت سے تنگ آکر باپ نے تین بچیوں سمیت زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں بچا لیا گیا۔