میاں چنوں: جوا کھیلنے والا شخص اپنی بیوی ہار گیا اور تاہم اہلیہ کے انکار پر جواری نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا۔
خاتون نے جیتنے والے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تاہم اہلیہ کے انکار پر جواری نے تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واقعہ نواحی علاقہ 46 پندرہ ایل میں پیش آیا۔
یاد رہے چند سال قبل چنیوٹ میں جواری شوہر اپنی بیوی کو جوئے میں ہار گیا تھا تاہم خاتون نے جواریوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے انکار کیا تو تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔
مہوش نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میں نویں کلاس کی طالبہ ہوں پیپر دینے کیلئے اپنے میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ رات علی رضا مجھے واپس گھر لے گیا اور جوئے میں مجھے ہارگیا تھا، جب دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا کہا، میرے انکار پرعلی رضا غصے میں آگیا اور مجھے کمرے میں بند کردیا، شوہر نے تیز دھار آلے سے میرے چہرے پر کٹ لگائے۔