بچہ ماں کی لاش سے لپٹ کر روتا رہا، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

بیوی قتل

سوات : مینگورہ میں شوہر نے بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا، جس کے بعد معصوم بیٹاماں کی لاش سے لپٹ کرروتا رہا، اس منظر نے دل دہلا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں شوہر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا مسماہ ن اور ان کے شوہر کے درمیان گھریلو ںاچاقی کے بعد عدالت میں کیس چل رہا تھا اور مسماہ ن مقامی گھر میں ملازمہ تھی آج صبح کام پر جا رہی تھی کہ ملزم اختر علی نے انکو گولی مار کر قتل کیا۔

مقتولہ کے ساتھ اس کا چھوٹا بیٹا بھی تھا ، ماں کو بچے کے سامنے قتل کیا گیا، بچہ والدہ کے سینے پر بیٹھ کر روتا رہا ، جس سے دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور کہا ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔