بیوی کی خودکشی پر قتل کے الزام کا خوف؛ شوہر نے بھی انتہائی قدم اٹھا لیا

بیوی کی خودکشی پر قتل کے الزام کا خوف؛ شوہر نے بھی انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کی خودکشی پر قتل کے الزام کا خوف لیے شوہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کا تعلق گورجا گاؤں سے تھا جن کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ ان کی شاخت 20 سالہ پلوی اور 28 سالہ وجے کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق جوڑے میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا بلکہ وہ خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ لڑکی کچھ دنوں کیلیے میکے گئی تھی اور جمعے کو سسرال واپس آئی۔

پلوی نے گھر میں شوہر کی موجودگی میں کیڑے مار دوا کھا لی جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔ لڑکی کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

وجے کو یہی خوف کھائے جا رہا تھا کہ پلوی کی خودکشی کا ذمہ دار اسے ہی ٹھہرایا جائے گا لہٰذا اس نے بھی کیڑے مار دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

28 سالہ لڑکے نے خودکشی کرنے سے قبل رشتے داروں کو اطلاع کی لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے قبل وہ ہلاک ہو چکا تھا۔