بیوی نے پیسے کی لالچ میں شوہر کو قتل کروا دیا

کم عمر طالب علم نے ٹیچر کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر پیشے کی لالچ میں شوہر کو قتل کروانے والی بیوی سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اورنگ آباد میں شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جسے پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ہی حل کر کے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروانے کیلیے اجرتی قاتلوں کو دو لاکھ روپے کی رقم ادا کیا تھی۔ تین ملزمان نے مقتول کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار چاقو سے گردن کاٹ دی تھی۔

اجرتی قاتلوں نے لاش کو اسپورٹس کمپلیکس میں ٹھکانے لگایا تھا لیکن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کی اور ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی میں گھریلو تنازع تھا، ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے انہیں دو لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد ٹیم ملزمہ کے گھر پہنچی جہاں ان کے دو بچے موجود تھے جبکہ وہ خود گھر پر نہیں تھیں، ٹیم نے کافی دیر انتظار کیا اور پھر ملزمہ کو تھانے طلب کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔