حیدرآباد : تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج آج بروز منگل جاری کیے جائیں گے۔
تعلیمی بورڈ حیدرآباد ترجمان کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج آج دن 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے 5 روز قبل دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا، اس سال کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں : مختلف امتحانی بورڈز نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کب کریں گے؟
تعلیمی بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانات میں 173,738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 172,391 نے امتحانات میں حصہ لیا اور ان میں سے 144,681 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے جبکہ 27,244 امیدوار ناکام رہے۔