"تھوڑی سی بارش، حیدرآباد کی تباہی میئر اور پیپلزپارٹی کی نااہلی کا نتیجہ”

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی تباہی میئر اور پیپلزپارٹی کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

حیدرآباد میں بارش کے بعد اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی بارش نے حیدرآباد کو ڈبو دیا انتظامیہ کا کہیں پتہ نہیں، شہر کی تباہی میئر اور پی پی کی نااہلی کا نتیجہ ہے، ہر بارش میں حیدرآباد ڈوبتا ہے حکومت تماشائی بنی رہتی ہے

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ گلیوں، سڑکوں اور مارکیٹوں میں بارش کا پانی جمع ہے، عوام کی زندگی مفلوج ہے۔

انھوں نے کہا کہ نالے صاف ہوئے نہ پمپنگ اسٹیشن فعال ہے پھر بھی دعوے ترقی کے ہیں، پیپلزپارٹی صرف فنڈز کھاتی ہے کام کے وقت غائب ہوتی ہے، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مکمل ناکام اور کرپشن کی علامت بن چکی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ میئر حیدرآباد کو صرف فوٹو سیشن آتے ہیں مسائل حل کرنا نہیں آتے، حیدرآباد کی تباہی پیپلزپارٹی کی نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی حالت زار کی ذمہ دار پیپلزپارٹی حکومت ہے، حق پرست نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں، حکومتی مشینری کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

https://urdu.arynews.tv/hyderabad-short-spell-rain-water-accumulated-in-city/