حیدرآباد میں کچھ دیر کی بارش کے بعد ہی شہر میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کچھ دیر کی بارش کے بعد ہی نشیبی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں بارش کے بعد موسم تو سہنا ہوگیا ہے مگر شہر میں رہنے والوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، کئی علاقوں میں اتنا زیادہ پانی جمع ہے کہ کاروں اور موٹرسائیکلوں کا گزرنا بھی نہایت مشکل ہوچکا ہے۔

حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آؤٹ

بارش کے بعد کئی جگہ شہریوں کی گاڑیاں بند ہوگئیں جبکہ شہر کی بیشتر شاہراہوں کا یہی حال ہے اور پانی کھڑا نظر آرہا ہے۔

شہر میں کئی جگہ سڑکوں پر گٹر بھی کھلے ہوئے ہیں، بارش کے باعث پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہے۔

انتظامیہ پانی کی نکاسی کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکی ہے جس سے شہریوں اذیت کا شکار اور ان کے روز مرہ معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/hyd-railway-station-trains-derail-off-track/