انگلینڈ اور بھارت کے درمیان حیدرآباد دکن میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈین مڈل آرڈر بیٹر شریاس ائیر کی سست اننگ پر بھارتی شائقین برس پڑے۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ حیدرآباد دکن میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن مہمان ٹیم کی پہلی اننگ 286 رنز کے جواب میں میزبان بھارت نے 7 وکٹوں پر 358 رنز بنا کر 100 سے زائد رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارت کی اننگ میں مڈل آرڈر بیٹر شریاس ائیر صرف 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے لیے انہوں نے 63 گیندوں کا سامنا ہے۔
ایئر ایسے مرحلے پر کریز پر آئے تھے جب بھارت کی پوزیشن تین وکٹوں پر 159 رنز کے ساتھ مستحکم تھی تاہم انہوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھانے کے بجائے محتاط اور سست انداز بیٹنگ اختیار کیا جو بھارتی شائقین کو غصہ دلا گیا۔
وہ کھانے کے وقفے کے فوری بعد آؤٹ ہوگئے۔ ریحان احمد کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ میں ٹام ہارٹلی نے کیچ پکڑ کر ائیر کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
ائیر کی خراب بیٹنگ پرفارمنس صرف آج کے میچ میں ہی نظر نہیں آئی بلکہ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی وہ چار اننگز میں صرف 41 رنز بنائے تھے جب کہ گزشتہ سال بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران چار اننگز میں صرف 42 رنز ہی بنا پائے تھے۔
ان کی خراب فارم اور سست بیٹنگ پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے اور اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے تنقیدی تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔
ایک صارف نے اس کو موقع کے ضیاع کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کی واپسی کے ساتھ ہی ائیر کی ٹیم سے واپسی ہو جائے گی۔
What a waste of opportunity. Shreyas Iyer will be dropped as soon as Virat kohli comes at the 3rd Test match.
— Dhaanush (@SuperSportsmass) January 26, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ائیر ٹیسٹ میچ کے لیے نا پختہ ہے جس نے اپنی وکٹ خود گنوائی۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ شریاس نے لنچ کے بعد ہمیں بور کیا۔
Shreyas Iyer is immature, can never succeed at Test Level.
Threw his wicket away.#INDvsENG— Rishabh Wadhwa (@Cric_Rishabh) January 26, 2024
Already 90% people don't want Shreyas Iyer in the team and he is giving them full chance that he should be dropped
— Backfoot_Punch (@kookaburra_221) January 26, 2024
تاہم کچھ صارفین نے شریاس ائیر کے لیے حوصلہ افزا ٹوئٹس بھی کیں۔
Well played, Shreyas Iyer.
He scored 35 runs from 63 balls against England in first Test Match – A good Knock by Shreyas.
— ViKRant KauSHiK (@7VIKRANTKAUSHIK) January 26, 2024
واضح رہے کہ حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 246 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ کپتان بین اسٹوکس (70) کوئی دوسرا کھلاڑی نصف سنچری نہ کر سکا۔
انگلینڈ کی بیٹنگ کو بھارت کی سینئر اسپنر جوڑی رویندرا جڈیجہ اور ایشون نے تباہ کیا جنہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ اکشر پٹیل اور بمرا کے ہاتھ دو دو وکٹیں آئیں۔
بھارت کھیل کے دوسرے دن 7 وکٹوں پر 358 رنز بنا چکا ہے اور اس کی برتری 112 رنز ہو گئی ہے۔ راہول نے 86 اور جیسوال نے 80 رنز بنائے جب کہ جڈیجہ 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلی اور جو روٹ نے دو، 2 جب کہ ریحان احمد اور جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔