حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر فہمیدہ کی تھانہ حسین آباد کی حدود میں ویڈیو بنائی اور وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔
اعلیٰ حکام نے پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے، ٹک ٹاک بنانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور متعدد اہلکار بھی معطل کیے جاچکے ہیں۔
چند روز قبل بہاولپور ٹک ٹاکر ملزم سے ملاقات کے آئے اور تھانے سے نکلتے ہوئے،ٹک ٹاک ویڈیو بنائی ، ٹک ٹاکر نے بدمعاشی اسٹائل اپناتے ہوئے تھانے کے گیٹ سے باہر نکلتے ہوئے ویڈیو بنوائی جو بعد میں ٹک ٹاک اور دیگر شوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وائرل کردی۔
ٹک ٹاک بنانے پر 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے ٹک ٹاکر ناصر حسین، محمد شعیب اور کیمرہ مین نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔