مزیدار حیدر آبادی قورمہ بنانے کی ترکیب

حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

مٹن: 1 کلو

پیاز: 1 پاؤ

دہی: 1 پاؤ

ٹماٹر: 1 عدد

مونگ پھلی، پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

تل، پسے ہوئے: 1 کھانے کا چمچ

خشخاش، پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

دھنیہ پاؤڈر: 2 چائے کا چمچ

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

نمک: 2 چائے کے چمچ

تیل: 1 کپ

ادرک، لہسن پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

لیموں کا جوس: 1 عدد

گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

ترکیب

پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کر لیں۔

اب اس میں گوشت، ادرک، لہسن، لال مرچ، دھنیہ، ہلدی اور نمک ڈال کر بھون لیں۔

اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔

جب گوشت بھن جائے تو دہی کو ٹماٹر کے ساتھ گرائنڈر کر کے ڈالیں۔

اب دہی، مونگ پھلی، تیل اور خشخاش ڈال کر بھون لیں۔

پھر شوربہ بننے دیں اور گرم مصالحہ اور لیمن جوس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

پانچ منٹ بعد ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کریں اور گرما گرم سرو کریں۔