بھارتی کرکٹر کی پِچ پر ہی موت ہوگئی

بھارتی کرکٹر کی پِچ پر ہی موت ہوگئی

جدہ: سعودی عرب میں بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی بیٹنگ کرتے ہوئے پچ پر ہی موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی شناخت محمد عاطف خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق حیدر آباد کے علاقے مراد نگر سے تھا۔

الخبر کے علاقے رکھہ کے گراؤنڈ میں میچ جاری تھا جہاں محمد عاطف خان بیٹنگ کر رہے تھے۔ کھیل کے دوران اچانک ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ پچ پر گر گئے۔

52 سالہ کرکٹر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ چل بسے تھے۔ کرکٹر نے سوگواران میں بیوی اور تین بچوں کو چھوڑا۔

نامور ڈاکٹر ابھیجیت ورجیس کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹر کو بروقت سی پی آر دیا جاتا تو شاہد ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص کا دل کام کرنا بند کر دیتا ہے تو ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے، سی پی آر سینے کے دباؤ کو کم کرنے اور سانس فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔