’پورا دن نوال سے بات کرسکتا ہوں‘

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن کا کہنا ہے کہ وہ پورا دن نوال سعید سے بات کرسکتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کے عید اسپیشل شو میں اداکار نوال سعید، سنیتا مارشل، فاطمہ آفندی، یاسر نواز، نور حسن، اور آغا علی شریک ہوئے۔

میزبان ندا یاسر نے اداکاروں سے ایک دوسرے کی تعریف کرنے کو کہا۔

جس پر نور حسن نے نوال سعید کی تعریف کی اور کہا کہ میں نوال سے دل کی، دنیا کی، جذبات کی اور پورا دن ان سے بات کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوال کی صورت میں مجھے ایک بہت اچھا دوست مل گیا ہے میں جب بھی پرجوش ہوتا ہوں تو سب سے پہلے نوال کو ہی فون کرتا ہوں، میں بہت خوش قسمت بھی ہوں کہ نوال جیسی دوست ملی ہے۔

دوسری جانب نوال سعید نے کہا کہ وہ نور حسن سے پیار کرتی ہیں اور ان کی تعریف کرتی ہیں اور شوبز کا پورا حلقہ اس سے واقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور وہ واحد شخص ہے جس سے سب کچھ شیئر کرسکتی ہوں چاہے وہ میرا سب سے گہرا راز ہو یا پھر کوئی خوشی کا موقع ہو۔

نوال سعید نے بتایا کہ حال ہی میں جب وہ اسلام آباد میں تھے تو مجھے لگا کہ میری زندگی ادھوری ہے اور جلد ہی جب وہ واپس آئے تو میں نے بتایا کہ میں انہیں بہت یاد کررہی تھی۔