’راجہ ریاض نگراں وزیراعظم کیلیے پتہ نہیں کس سے مشاورت کر رہے ہیں‘

جی ڈی اے کی رکن فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ہم سےکوئی مشاورت نہیں ہوئی سائرہ بانو اور مجھ سے نگراں وزیراعظم کیلئےکوئی نام شیئر بھی نہیں کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کسی معاشی ماہر کو نگراں وزیراعظم بننا چاہیے مہنگائی، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافےسےعوام پریشان ہیں مہنگائی آسمان پرہےاور کسی کوبھی عوام کی فکرہی نہیں ہے امیدہےجولوگ بھی آئیں وہ عوام کوریلیف کیلئے کچھ کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سے نگراں وزیراعظم کےنام پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی غوث بخش مہر پیپلزپارٹی جوائن کر چکے ہیں لیکن ابھی بھی پارلیمانی لیڈر ہیں غوث بخش مہر کو ابھی تک اسپیکر نے پارلیمانی لیڈر کے عہدے پر رکھا ہوا ہے، جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی صاحب نےکہا راجہ ریاض نے غیرسنجیدہ طریقے سے نام سے متعلق پوچھا چترالی صاحب نے بتایا کہ انہوں نے بھی غیرسنجیدگی سےنام دیا۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض پتہ نہیں کس سےمشاورت کر رہے ہیں اس وقت غریب عوام کوریلیف دینے کی ضرورت ہے ہم کچھ لوگ ہی ہیں جوحقیقی اپوزیشن ہیں ہم سےمشاورت نہیں کی گئی اسحاق ڈارن لیگ کے ممبر ہیں وہ کیسے نگراں وزیراعظم ہو سکتے ہیں کیا ہم زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلےکریں گے کون سی جمہوریت کی بات یہ لوگ کرتےہیں۔