’مجھے نہیں لگتا چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑپائیں گے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن تک جیل میں ہی رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھےنہیں لگتا الیکشن سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے مجھےنہیں لگتا چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑپائیں گے۔

رانا تنویر نے کہا کہ واضح مینڈیٹ ملے تو فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی، پارلیمانی نظام ہے اور فیصلےکرنے میں بھی آسانی ہونی چاہیے نوازشریف چاہتےہیں کہ انصاف کےنظام میں اصلاحات لائی جائیں ایسی بہت سےاصلاحات ہیں جس کی ملک کوبہت ضرورت ہے اصلاحات تب ہوسکتی ہیں جب واضح مینڈیت یادوتہائی اکثریت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایک طرف کہتی ہےلیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تو دوسری طرف کہا جاتا ہے وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہو گا، کیا پیپلزپارٹی کو اوپر سے ووٹ پڑجانے ہیں؟ مسلم لیگ ن کو ووٹ پڑیں گے اور دنیا دیکھےگی کہ ہم کامیاب ہوں گے مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سویپ کرےگی۔