پونٹنگ نے انگلینڈ ٹیم کو بدترین قرار دیدیا

سابق آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے بدترین ‏انگلش ٹیم قرار دیدیا۔

ایشیز میں شرمناک شکست پر رکی پونٹنگ نے کہا کہ جس طرح انگلش ٹیم کھیل رہی ہے آسٹریلیا ‏میں کسی بھی ٹیم کو اتنا برا کھیلتا ہوا نہیں دیکھا۔

لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے آسٹریلیا میں اس سے زیادہ خراب کارکردگی ‏کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم دیکھی ہے چند سال قبل جب ہمیں انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‏تو ہمیں بڑی جدوجہد کی ہم نے حالات بدلے گیند کو تبدیل کیا، ہم نے سب کچھ بدل دیا کیونکہ ‏ان حالات میں ہم ناقص تھے۔

انہوں نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈ کی تکنیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ چند میچز میں ‏انگلش ٹاپ آرڈر کی تکنیک کو دیکھا جو کسی بھی لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کے لیول پر پورا نہیں ‏اترتی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل تین ٹیسٹ ہار کر ایشیز گنوا بیٹھی ہے اور اس شرمناک ‏شکست پر انگلینڈ کو شدید تنیقد کا سامنا ہے۔