گیارہ سال کی عمر میں رنبیر سے محبت کا فیصلہ کیا، عالیہ بھٹ

ممبئی: بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی طرف سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی تھی البتہ اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ رنبیر کپور سے محبت کرتی ہیں اور چاکلیٹی ہیرو اُن کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ جب گیارہ سال کی تھیں تو اُس دوران رنبیر کو دیکھا اور اُن سے محبت کر بیٹھیں جس کا اظہار بھی انہوں نے مختلف اوقات میں اداکار سے کیا۔

اداکارہ کے بقول وہ گیارہ برس کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار آڈیشن کے لیے گئیں تو وہاں رنبیر موجود تھے ، عالیہ کا کہنا تھا کہ ’پہلی نظر پڑتے ہی میں رنبیر کی دیوانی ہوگئی تھی‘۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

عالیہ بھٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ رنبیر کپور کو فلم ’سانوریا‘ سے پہلے نہ صرف دیکھ چکی تھیں بلکہ ریلیز سے قبل ہی دونوں میں گہری دوستی ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ برس دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور  اُن کے ساتھی رنبیر کپور دو برس بعد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ بھی رشتے پر راضی ہیں اور وہ 2020 تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آج کل امریکا کے شہر نیویارک میں رنبیر کپور کے خاندان کے ساتھ موجود ہیں، انہوں نے اپنے ہونے والے سسرالیوں کے ہمراہ نئے سال کی آمد کا جشن منایا اور امریکا میں مقیم رشی کپور سے ملاقات بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کی بہن، بہنوئی، والدین اور عالیہ بھٹ موجود تھیں۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں گیارہ سال کا فرق ہے، اداکارہ 25 جبکہ اداکار 36 برس کے ہیں، یعنی چاکلیٹی ہیرو عالیہ سے 11 سال بڑے ہیں۔

View this post on Instagram

[Another Picture] Ranbir Kapoor and Alia Bhatt clicked in New York. #RanbirKapoor #Ranbir #AliaaBhatt #Bollywood

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز کی جائے گی،  فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر نامور اداکار بھی مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔