افغانستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بن گیا۔
اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 256 رنز کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کی۔
انہوں نے یہ کارنامہ بنگلادیش کے خلاف چٹاگرام میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انجام دیا۔ دونوں پلیئرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
گرباز نے کیریئر بیسٹ 145 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ابراہیم زردان نے 100 رنز بنائے۔ 256 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ملنے پر افغان ٹیم نے 9 وکٹوں پر 331 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس نے 8 وکٹوں پر 186 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔