برمنگھم : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگہ دیش کا دوسرا کڑا امتحان آج ہے۔
بنگال ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ میں ان رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا، بنگلہ دیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے ہار چکا ہے، وہ آج بھی نہ جیت سکے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے۔
دوسری جانب آسٹریلیا اس بار بھی ٹورنامنٹ کے فیورٹس میں شامل ہے، آسٹریلیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، آسٹریلیا کیلئے آج کا میچ بہت اہم ہے، ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔