سرفراز اور شعیب ملک نے چیمپئنز ٹرافی کی یادیں تازہ کردیں

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی یادیں تازہ کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں سابق کپتان شعیب ملک اور سرفراز احمد نے شرکت کی اور چیمپئئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق یادیں شیئر کیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ’خوابوں کی تعبیر مل گئی تھیں اللہ تعالیٰ نے ہم سے کچھ ایسا کروایا ہم لوگوں سے ہم تو بچپن سے خواب ہی دیکھ سکتے تھے لیکن ہم نے بھارت کو فائنل میں ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان نے اس سے پہلے بھارت کو کبھی نہیں ہرایا تھا لیکن کامیابی پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یہ یادیں ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب شعیب ملک نے کہا کہ اوول اسٹڈیم کے باہر سڑک ہے وہاں پر ٹریفک رک نہیں سکتا لیکن جب ہم جیتے تو ایسا ہوا کہ جتنے پاکستانی تھے انہوں نے ٹریفک بلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مداح اپنی گاڑیوں کے اوپر چڑھ کر ڈانس کرنے لگے، وہاں پر پولیس نے لیکن انہوں نے روکا نہیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔