آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور یو اے ای کے آصف خان کو بھی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کین ولیمسن نے تین اننگز میں ایک سنچری اور ڈبل سنچری اسکور کی، کیوی کپتان نے سنچری اس وقت بنائی جب پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آخری اننگز میں جیت کے لیے 285 رنز درکار تھے۔

شکیب الحسن نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شکیب نے 71 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

میچ میں بنگلہ دیش نے 50 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی تھی۔