انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعٖظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے اور ابرار احمد، سلمان آغا کی ترقی ہوئی ہے۔
شبھمن گل پہلے نمبر پر براجمان ہیں، شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7ویں ، محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے۔
سلمان علی آغا تین درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فخر زمان 28 اور صائم ایوب 60ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے، کیشو مہاراج آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر براجمان ہیں، حارث روف 31ویں اور نسیم شاہ 51ویں نمبر پرموجودہیں۔
آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں تاہم پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر بھی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔