بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

قومی کپتان بابراعظم کو بیٹرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے تاہم نوجوان بھارتی اوپنر شبمن گل دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور دونوں میں صرف دس پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

Image

بلےبازوں میں قومی اوپنر امام الحق کی پانچویں اور فخرزمان کی دسویں پوزیشن ہے۔

بولرز میں شاہین شاہ آفریدی دو درجہ ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا راج برقرار ہے۔