آئی سی سی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے عثمان خواجہ کی سیاہ پٹی باندھنے پر وارننگ کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔
آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کےلیےبازو پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔
آئی سی سی نے عثمان خواجہ کا عمل ذاتی تشہیر قرار دیتے ہوئے سخت تنبیہہ کی تھی۔ خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ میں انسانی حقوق کا پیغام لکھے جوتے پہننے سے بھی روکا گیا تھا۔
جوتوں پر سب زندگیاں برابر ہیں اور آزادی سب کاحق ہے لکھا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےجوتوں پرامن کاعلامت فاتختہ بنانےکی اجازت بھی نہیں دی تھی۔